سڈنی۔ آسٹریلیا کے بائیں کے ہاتھ کے اوپنر عثمان خواجہ کا ٹسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگیا کیونکہ وہ ابھی تک میزبان حکومت کی جانب سے ویزا کا انتظارکر رہے ہیں اور وہ سڈنی میں رکے ہوئے ہیں۔کھلاڑی اور معاون عملہ 9 فروری کو ناگپور میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل منگل اور چہارشنبہ کو دو الگ الگ پروازوں کے ذریعے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ہندوستانکا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ویزے جنوری کے اوائل سے جاری ہیں، لیکن خواجہ مہمان ٹیمکے واحد رکن ہیں جنہیں بروقت منظوری نہیں دی گئی۔ اے بی سی نیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ایک اہلکار نے کہا کہ گورننگ باڈی صورتحال سے آگاہ ہے اور امید ہے کہ خواجہ کو جلد ہی ہندوستان میں داخلے کی منظوری دے دی جائے گی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے خواجہ جو پہلے بھی متعدد مرتبہ ہندوستان کا دورہ کر چکے ہیں، انہیں پہلے بھی ویزا حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یادرہے کہ آسٹریلیائی ٹیم 9 فروری کو ناگپور میں پہلے ٹسٹ سے قبل بنگلور میں چار روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔