حیدرآباد۔ 17 ؍ مئی ( سیاست نیوز) عثمان ساگر گنڈی پیٹ کے پہاڑیوں میں ایک امریکی باشندے کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی ۔ نارسنگی پولیس کے بموجب 42 سالہ پال روبرٹ لٹل جان جو اکثر سائیکلنگ کے لئے عثمان ساگر کی روڈ پر جایا کرتا تھا گذشتہ دو دن سے اپنے فلیٹ واپس نہیں لوٹا ۔ لاپتہ امریکی باشندے کی بیوی اریکا انجالینہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ سائبر آباد پولیس نے لاپتہ امریکی باشندے موبائیل کی مدد سے اس کا پتہ لگایا اور جائے حادثہ پر پہنچنے پر اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پال رابرٹ سائیکلنگ کے لئے گنڈی پیٹ کی پہاڑی علاقوں میں جایا کرتا تھا اور اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں یہ موت واقع ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے ۔