عثمان ساگر ، حمایت ساگر کے آبگیر علاقوں میں آلودگی پیدا کرنے کے خلاف انتباہ

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ بلدیہ نظم و نسق نے احکامات جاری کرتے ہوئے عثمان ساگر اور حمایت ساگر ذخائر آب کے آبگیر علاقوںمیں آلودگی پیدا کرنے والی صنعتوں، بڑی ہوٹلس، رہائشی کالونیوں اور دیگر اداروں کو انتباہ دیا ہے۔ اس کا مقصد شہر حیدرآباد کو پینے کا پانی سربراہ کرنے والے ان دو آبی ذخائر کے آبگیر علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔