عثمان ساگر اور حمایت ساگرکے بہاو میں اضافہ

   

حیدرآباد7 اگست (یو این آئی) شہر کے دو اہم ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں آج بھی پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری رہا- حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام نے پانی کی بڑھتی سطح پر کڑی نظر رکھنے کا دعویٰ کیا ہے ۔محکمہ کے مطابق پانی کی سطح کا تازہ ترین ریکارڈ صبح 6 بجے لیا گیا، جس کے مطابق عثمان ساگر میں پانی کی سطح 1,782.80 فیٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1,790 فیٹ ہے ۔اس کے برخلاف، حمایت ساگر کی سطح 1,762.45 فٹ تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ اس کے مکمل سطح آب 1,763.50 فٹ سے محض ایک فیٹ کم ہے ، اور اس میں پچاس کیوسک پانی کی آمد ہو رہی ہے ۔واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ تمام حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ دریں اثناء، موسی ندی کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خطرے سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔