گریٹر حیدرآباد کے بشمول مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری، آئندہ تین دن مزید بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔/4 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے حدود کے علاوہ اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے بعض اضلاع کیلئے ’ایلو‘ اور بعض اضلاع کیلئے ’ آرینج ‘ الرٹ جاری کردیا۔ شہر کے علاوہ مضافاتی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے جسکے نتیجہ میں اس سیزن میں جڑواں ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے حیدرآباد واٹر ورکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 جولائی سے چہارشنبہ تک گیٹس کھولتے ہوئے 4.5 ٹی ایم سی پانی موسیٰ ندی میں چھوڑا گیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں ذخائر آب کے 10 گیٹس کھول کر موسیٰ ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔ چہارشنبہ کو ضلع رنگاریڈی کے فاروق نگر منڈل کے موگل گدی میں سب سے زیادہ 10.2 سنٹی میٹر، گنڈی میسماں میں 3.5 سنٹی میٹر اور گاجولہ رامم میں 1.1 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن گریٹر حیدرآباد میں بارش کی پیش قیاسی کرکے ایلو الرٹ جاری کیا ۔ گریٹر حیدرآباد میں موسم کی عجیب و غریب صورتحال ہے دن میں شدت کی گرمی اور شام ہوتے ہی کئی مقامات پر دھواں دھار بارش ہورہی ہے۔ عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں سیلاب کے پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ جاریہ ماہ اگسٹ کے پہلے ہفتہ میں ریکارڈ سطح پر عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی جمع ہوا ہے اور اتنی بھاری مقدار میں واٹر ورکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسیٰ ندی میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس سیزن میں ابھی تک عثمان ساگر میں پانی کا اِن فلو 2.839 ٹی ایم سی تھا اور موسیٰ ندی میں آؤٹ فلو1.857 ٹی ایم سی کا اِن فلو تھا اور موسیٰ ندی میں آؤٹ فلو 1.783 ٹی ایم سی تھا۔ دونوں ذخائر آب سے جملہ 4447 ٹی ایم سی سیلاب کا پانی موسیٰ ندی میں چھوڑنے کا حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی چہارشنبہ سے عثمان ساگر کے 6 گیٹس کو چار فیٹ اوپر اٹھاکر 2328 کیوسکس اور حمایت ساگر کے 4 گیٹس 2 فیٹ اوپر اٹھاکر 2532 کیوسکس پانی موسیٰ ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ ن