عثمان ساگر و حمایت ساگر کے دروازے کھولے گئے

   

حیدرآباد 11 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر اور اطراف کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش کے بعد جڑواں ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر لبریز ہونے لگے ہیں۔ پانی کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے حکام نے عثمان ساگر کے دو اور حمایت ساگر کا ایک دروازہ کھول کر موسی ندی میں پانی چھوڑا ۔ حمایت ساگر کا دروازہ چار فیٹ تک اٹھایا گیا ہے ۔