عثمان ساگر و حمایت ساگر کے دو ،دوگیٹس کھول دئے گئے

   

حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر و مضافاتی علاقوں بالخصوص عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے آبگیر علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں ان دونوں ذخائر آب میں پانی تیزی سے جمع ہورہا ہے۔ حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس حکام عثمان ساگر کے دو اور حمایت ساگر کے دو گیٹس کھولتے ہوئے موسیٰ ندی میں پانی چھوڑرہے ہیں اور موسیٰ ندی کے کنارے مقیم عوام کو چوکنا رہنے اپیل کی گئی ۔ آج صبح سے ہی مختلف مقامات پر زبردست بارش ہورہی ہے۔ مضافات میں مسلسل بارش سے کئی مقامات پر برقی منقطع ہونے کی شکایات ہیں۔ مختلف مقامات پر سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں جس سے گھنٹوں ٹریفک جام ہوگئی ۔ ایک طرف بارش اور دوسری طرف سڑکوں پر پانی جمع اور ٹریفک جام سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص مانصاحب ٹینک سے مہدی پٹنم تک گھنٹوں ٹریفک جام ہوگئی ۔ شہر کے مختلف مقامات پر رات دیر گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ن