حمایت ساگر کی سطح آب پر بھی مستقل نظر ۔ موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں تیزی
حیدرآباد 27 جولائی (سیاست نیوز) حمایت ساگر و عثمان ساگر میں پانی کے بہاؤ اضافہ پر عثمان ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے ۔ اس طرح اب عثمان ساگر کے 4اور حمایت ساگر کے 4 دروازوں کو 2فیٹ تک کھولا جاچکا ہے اور دونوں ذخائر آب سے پانی کا اخراج جاری ہے ۔ پانی کے اخراج کا نشیبی علاقوں پر کوئی اثر نہ ہو اور موسیٰ ندی کے قریب کی آبادیاں متاثر نہ ہوں اس لئے بلدیہ حیدرآباد‘ ضلع انتظامیہ ‘ پولیس اور محکمہ مال و انفورسمنٹ ‘ ویجلنس ڈزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیدار سرگرم ہیں ۔ محکمہ آبرسانی نے بتایا کہ حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1763.5 فیٹ ہے اور موجودہ سطح آب 1761.5 فیٹ ہے ۔ 1350 کیوزک پانی کے اخراج کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ عثمان ساگر کی مکمل سطح آب 1790 فیٹ ہے اور موجودہ سطح آب 1787.40 ریکارڈ کی گئی ۔عثمان ساگر سے حکام نے 852 کیوزک پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا اور مزید 2 دروازوں کو کھولا گیا جبکہ کل دو دروازے کھولے گئے تھے ۔دونوں ذخائر آب سے پانی کے اخراج کے نتیجہ میں ٹیپو خان برج‘ لنگر حوض ‘ کشن باغ ‘ پرانا پل‘ موسیٰ نگر‘ عنبرپیٹ ‘ موسیٰ رام باغ میں موسیٰ ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوا اور چادر گھاٹ سے متوازی پل و موسیٰ رام باغ برج سے گذرنے والے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا اور انہیں متبادل راستہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے ۔ دونوں شہروں میں گذشتہ شب سے بارش کے نتیجہ میں حسین ساگر کی سطح آب کا جائزہ لے کر پانی خارج کیا جارہا ہے ۔م