عثمان ساگر کے 4 حمایت ساگر کے 8 گیٹس کھول دئے گئے

   

فاضل پانی کا اخراج ۔ جاریہ سال ایک سے زائد مرتبہ دروازے کھولے گئے
حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد اور مضافات بالخصوص آبگیر علاقوں میں جمعہ کی شب دھواں دھار بارش سے شہر کے دو بڑے ذخائر آب عثمان ساگر و حمایت ساگر میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کا جائزہ لینے کے بعد حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کے عہدیداروں نے آج حمایت ساگر کے 8 گیٹس کھول کر 1,400 کیوسکس اور عثمان ساگر کے 4 گیٹس کھول کر 960 کیوسکس پانی کے اخراج کا آغاز کردیا۔ واضح رہیکہ جاریہ سال دو ماہ کے دوران شہر اور مضافات میں زبردست بارش کے بعد حمایت ساگر کے 4 مرتبہ اور عثمان ساگر کے تین مرتبہ گیٹس کھول کر پانی کا اخراج کیا گیا ہے۔ کئی برسوں کے بعد ایک ہی سیزن میں اتنی بار ان دونوں ذخائر آب کے گیٹس کھول کر پانی خارج کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے موسیٰ ندی کے کنارے میں مقیم عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کو بھی چوکس کردیا گیا ہے۔ جمعہ کی شب بارش سے پرانے شہر کے کئی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے۔ کھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں عوام نے جاگ کر رات گذاری اور گھروں سے پانی کی نکاسی میں مصروف رہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش قیاسی کے بعد جی ایچ ایم سی نے چوکسی اختیار کی ہے۔ ایمرجنسی عملہ کو متحرک کردیا۔ ن