سڈنی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو رواں سیزن میں بگ بیش میچز کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے حال ہی میں سڈنی میں ایک تقریب میں عثمان خواجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں عثمان خواجہ کو اس جرآت کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا جس نے انسانی اقدارکے لیے کھڑے ہوکر دکھایا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال کے آخر میں عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بیٹ پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کے نشان کو بنانے سے روکا تھا۔
یوگینڈا کے کھلاڑی کا قتل
نئی دہلی ۔ یوگینڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کینیا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ میڈیا کے مطابق 34 سالہ بینجمن کپلاگٹ کو گردن پر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کینیا میں پیدا ہونے والے بینجمن کپلاگٹ کئی اولمپک مقابلوں اور چمپئن شپس میں یوگینڈا کی نمائندگی کی ہے۔