عجیب مرض کا شکار شخص چاروں ہاتھ پیروں پر چلنے پر مجبور

   

لندن: برطانیہ میں ایک بزرگ شخص چلنے پر قدرت کے باوجود اپنے گھر میں شیرخوار بچوں کی طرح چاروں ہاتھ پیروں پرچلتے ہیں۔ اس کی وجہ ایک کمیاب مرض ہے جس میں پاؤں کے تلووں میں آگ جیسی شدید سوزش پیدا ہوتی ہے۔اسٹیفورڈشائر کے 63 سالہ ایلن بینٹلے ایک عجیب کیفیت ’اولمسٹیڈ سنڈروم‘ کے شکار ہیں۔ میں پاؤں کے تلووں میں زرد رنگت کی کھال نما پپڑیاں جمتی ہیں جو جلن نہیں بلکہ آگ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ مریض کے لیے قدم زمین پر رکھنا بھی محال ہوجاتا ہے۔اب یہ حال ہے کہ ایلن اپنے گھر میں چاروں ہاتھ پیروں پر چلتے ہیں۔ طویل قطاروں میں نہیں لگتے اور چلنے سے خود کو بچاتے ہیں۔ یہ کیفیت اس وقت سامنے آئی جب وہ بچے تھے۔ ان کی کیفیت کی درست تشخیص دس برس قبل ہوئی تھی۔