عدالتوں کی گرمائی تعطیلات کی منسوخی کا فیصلہ زیر غور

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/8 اپریل، ( این ایس ایس )تلنگانہ ہائی کورٹ ججس کے اجلاس کاملہ نے ریاستی عدلیہ کی تمام سالانہ گرمائی تعطیلات منسوخ کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا ہے لیکن قطعی فیصلہ 25 اپریل کو کیا جائے گا۔ اگر تعطیلات منسوخ کی گئیں تو اس صورت میں ریاست کی تمام عدالتیں 5 جون تک کام کریں گی۔ دریں اثناء ہائی کورٹ ججس کے اجلاس کاملہ نے عدالت عالیہ کی مصروفیات سے متعلق موجودہ نظام الاوقات کو 30اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔