نارائن پیٹ میں قومی لوک عدالت، ڈسٹرکٹ پرنسپل جج محمد عبدالرفیع کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کے احاطہ میں قومی لوک عدالت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ قومی لوک عدالت میں اس روز فوجداری، دیوانی، اراضی، تنازعات، موٹر گاڑیوں، سڑک حادثات، ازدواجی و خاندانی تنازعات، بینکنگ، چیک باونس، بجلی چوری، صارفین فورم، ٹریفک، ای چالانات و دیگر سے متعلق 3430، زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کردی گئی۔ اس موقع پر نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ پرنسپل جج و چیرمین ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی جناب محمد عبدالرفیع نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ لوک عدالت کی خدمات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ عدالتوں کے چکر کاٹنے کے بجائے آپسی مفاہمت اور سمجھوتہ کرکے پرسکون زندگی گذاریں۔ سرینواس سینئر سیول جج نے کہا کہ لوک عدالت عوام کے لئے ہمیشہ کارکرد رہے گی۔ وہ اپنے مقدمات اور معمولی تنازعات کو خوشگوار طریقہ سے حل کرسکتے ہیں۔ غیر ضروری طوالت ذریعہ مسائل کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے لوک عدالت کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر جونیر سیول جج محمد عمر، ایڈیشنل جونیر سیول جج ذکیہ سلطانہ، نارائن پیٹ کے دہلی برانچ سے انسانی حقوق، و انسداد بدعنوانی کے نمائندہ و سینئر وکلاء، فریقین اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر ضلع جج محمد عبدالرفیع و سینئر سیول جج سرینواس نے شرکا میں پھل اور اسناکس تقسیم کئے۔