طرابلس ۔ لیبیا کی عدالت میں مسلح افراد نے سابق حکمراں معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی پر حملہ کردیا،جس کے باعث وہ صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست دائر نہ کر سکے۔ا س سے قبل لیبیا میں سیف الاسلام قذافی کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کرنا چاہی ، تاہم مسلح افراد نے عدالت کے احاطہ میں حملہ کر دیا۔حکومت نے اپنے بیان میں مسلح افراد کے حملے کو ناخوشگوار واقعہ قرار دے دیا ہے۔ سیف الاسلام کے وکیل نے بتایا کہ سماعت سے چند گھنٹے قبل حملہ آوروں نے عملے کو اسلحہ کے زور پر عدالت سے نکال دیا۔