نارائن پیٹ میں کورٹ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس ملازمین کو ایس پی کی ہدایت، تربیتی پروگرام کا انعقاد
نارائن پیٹ ۔ ضلع پولیس ہیڈکوارٹرس دفتر ایس پی، نارائن پیٹ میٹنگ ہال میں کورٹ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران کا ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نگرانی ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر این وینکٹیشورلو نے کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں کورٹ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں روز مرہ انجام دینے والی کورٹ ڈیوٹی کے حوالے سے مختلف مشورے اور ہدایات دیں۔ عدالت سے متعلق اہم سرگرمیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عدالت میں زیردوران مقدمات کے ملزمان کی موجودگی اور ان کی حاضری کی تفصیلات ریکارڈ کرنا چاہئے۔ مقدمات میں پیشی کے وقت گواہوں کو پوری عدالتی اصول و ضوابط اور گواہی کو مظبوطی کے ساتھ پیش کرنے کے لئے انہیں باشعور بنانے کی ضرورت ہے۔ عدالتی مقدمات کی پیروی کرنے والے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کاموں کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کا کیلنڈر تیار کریں اور اس کو ایچ او اور کمرہ عدالت میں آویزاں کریں۔ اس تربیتی پروگرام میں ایس ناگراج، آئی ٹی سیل، سرینواس، پولیس عملہ اور ضلع کے تمام تھانوں کے کورٹ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران نے شرکت کی۔