ایس پی لیڈر مظفر رانا قتل کیس
مظفر نگر ۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میرٹ کی ایک خصوصی عدالت نے سماج وادی پارٹی کے ایک لیڈر مظفر رانا کے قتل کے مقدمہ کے ضمن میں ایک سب انسپکٹر دیپک ملک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس مقدمہ میں وہ تحقیقاتی افسر ہیں۔ سرکاری وکیل سراج الدین علوی کے مطابق عدالت نے دیپک ملک کے خلاف جمعرات کو ناقابل صمانت وارنٹ جاری کیا تھا کیوں کہ وہ اس مقدمہ میں ثبوت کی پیشکشی کے ضمن میں ایک طویل عرصہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور مظفر نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سے عدالت نے کہا ہے کہ وہ اس سب انسپکٹر کو 26 فروری 2020ء کو آئندہ سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کریں۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر مظفر رانا کو 28 اکٹوبر 2006ء کو منعقدہ مجالس مقامی کے انتخابات کے دوران ایس پی اور آر ایل ڈی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں گولی ماردی گئی تھی۔