عدالت میں پہنچتے ہی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پولیس نے کیا گرفتار

   

واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2016 کے صدارتی عہدہ کی انتخابی مہم کے دوران ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیلس کو منہ بند رکھنے کیلئے رقم دینے کے الزام سے وابستہ مجرمانہ معاملہ میں منگل کو مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ۔ یہاں کورٹ پہنچتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ان پر مین ہٹن گرینڈ جیوری کے ذریعہ پچھلے ہفتہ فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ ایک مجرمانہ الزام کا سامنا کرنے والے وہ پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی 2014 میں وہائٹ ہاوس میں پھر پہنچنے کا ان کا خواب بھی ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے ۔سابق صدر پر غیر معمولی مجرمانہ فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد شہر میں ان کے حامیوں اور مظاہرین کے احتجاج کا امکان ہے ۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں، جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں منگل کو پیش کیا جائے گا۔ کارروائی مختصر ہونے کی توقع ہے۔ سماعت کے دوران الزامات کو پڑھ کر سنایا جائے گا اور یہ عمل تقریباً 10-15 منٹ تک جاری رہے گا۔