نئی دہلی: پچھلے مہینہ کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔اسی طرح ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا۔
مظفر نگر کی ایک مقامی عدالت نے چارج شیٹ میں پولیس کی جانب سے چار مسلمانوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ عدالت نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات منظور کیے۔ عدالت نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ افراد اپنے والد کو اسپتال لے جا رہے تھے جو جگر کی تکلیف میں مبتلا تھا۔ پولیس نے اعتراف کیا کہ چاروں افراد بے قصور تھے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت اترپردیش نے سی اے اے مخالف احتجاج کے سلسلے میں متعدد بے گناہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔