عدالت کی ناراضگی :سینتھل بالاجیاور پونموڈی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا

   

Ferty9 Clinic

چینائی : عدالتوں کی ناراضگی کے بعد جیسا کہ بڑے پیمانے پر امید کی جا رہی تھی تمل ناڈو کے سینئر وزراء وی سینتھل بالاجی اور کے پونموڈی کو اتوار کی رات ریاستی کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔ راج بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی ایم کے اسٹالن کی سفارشات پر گورنر آر این روی نے اسے قبول کیا۔ سینتھل بالاجی، جنہیں گزشتہ سال ستمبر میں اسی بجلی، امتناعی اور آبکاری محکموں کے ساتھ دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا، انہیں پی ایم ایل اے کے تحت نقد رقم کے بدلے گھپلہ میں گرفتار کئے جانے کے بعد وزیر کے عہدہ یا ضمانت پر فیصلہ لینے کے لیے پیر (کل) تک الٹی میٹم دیا گیا تھا۔