حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کورٹ کے عارضی ملازم نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ شیکھر جو ایل بی نگر کی ایک عدالت میں عارضی طور پر ملازمت کر رہا تھا ۔ خودکشی کرلی ۔ شیکھر کے رشتہ داروں نے آج اس کی موت پر احتجاج کرتے ہوئے نعش کے ساتھ پولیس اسٹیشن پر مظاہرہ کیا ۔ ان پر الزام عائد کہ جج کی مبینہ ہراسانی اور برہمی کے سبب شیکھر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ شیکھر کے رشتہ دار نعش کے ساتھ عدالت کا رخ کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں عدالت کی جانب بڑھنے سے روک لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل شیکھر دفتر تاخیر سے پہونچا جس پر اس کو برہمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ اسکے بھائی کو دواخانہ منتقل کرنے کے بعد دفتر پہونچا تھا اور برہمی کا سامنا کرنے کے بعد شیکھر غم زدہ ہوگیا اور رات میں ڈیوٹی کے بعد وہ دوبارہ دواخانہ گیا اور اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد اس نے گھر جاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ شیکھر کے رشتہ دار برہمی اور دفتر میں اس کی مبینہ رسوائی عمل کو اس کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ ذرائع کے مطابق شیکھر 8 ماہ قبل ایک ایجنسی کے ذریعہ تقرر حاصل کیاتھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔