عدلیہ کے باہر تنازعات کی یکسوئی کیلئے 9 ستمبر کو لوک عدالت

   

حیدرآباد7 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ لیگل سرویسز اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری ایس گوردھن ریڈی کے مطابق 9 ستمبر کو تلنگانہ میں ہائیکورٹ تا مقامی عدالت مقدمات کی یکسوئی کیلئے نیشنل لوک عدالت منعقد ہوگی ۔ ہائی کورٹ تا تعلقہ سطح کی عدالتوں سیول اور کریمنل کیسوں کی عدالتوں کے باہر یکسوئی کی راہ ہموار کرنے لوک عدالت منعقد کی جارہی ہے ۔ چیف جسٹس تلنگانہ کی نگرانی میں تمام عدالتوں میں لوک عدالت کا اہتمام کرکے مقدمات کی یکسوئی کی جائیگی ۔ لوک عدالت میں اخراجات کے بغیر معاملات کی یکسوئی ہوگی اور اگر کسی نے کورٹ فیس جمع کی ہے تو واپس کیا جائے گا ، بشرطیکہ لوک عدالت میں معاملات کی یکسوئی ہو۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ لوک عدالت سے استفادہ کرکے اپنے معاملہ کی یکسوئی کریں ۔ خواہشمند افراد ضلع صدرنشین یا سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی سے رجوع ہوسکتے ہیں۔