اعجاز مقبول ایڈوکیٹ کی تصنیف کو چیف جسٹس این وی رمنا نے سراہا
حیدرآباد۔/28نومبر، ( سیاست نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے سپریم کورٹ کے وکیل اعجاز مقبول کو عدلیہ میں اردو محاوروں اور اردو شاعری کے استعمال پر شائع شدہ کتاب کی ستائش کی ہے۔ سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف آرنر پیش کیا۔ انگریزی میں شائع شدہ اس کتاب کا موضوع ’ قانون‘ مزاح اور اردو شاعری ‘ ہے۔ کتاب میں عدالتوں کے مختلف فیصلوں میں اردو محاوروں اور اردو شاعری کے استعمال کا حوالہ دیا گیا اور ماقبل آزادی اور مابعد آزادی ملک کی عدلیہ کے نظام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عدالتی فیصلوں میں جن ججس نے اردو کا استعمال کیا ان کی تفصیلات کے ساتھ کتاب کو وکلاء اور ججس میں پسندیدگی حاصل ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے بھی کتاب کے مواد کی ستائش کی اور بار اسوسی ایشن کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف آرنر حوالے کیا۔ اس کتاب کو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوز نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔ر