عدم تخلیہ پرکرد فورسیس کے سر کچل دینے اردگان کا عہد

   

استنبول۔ /19اکٹوبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے صدر رجب اردگان نے ہفتہ کو خبردار کیا کہ امریکی ثالثی میں طئے شدہ سمجھوتہ کے تحت سرحد کے قریب مجوزہ محفوظ خطہ سے کرد فورسیس کی عدم واپسی کی صورت میں ’ ترکی، کرد فورسیس کے سر کچل دے گا‘۔ اردگان نے وسطی اناطولیائی شہر کیسری میں ٹیلی ویژن سے راست ٹیلی کاسٹ کردہ خطاب میں کہا کہ’’ اگر منگل کی شام تک تخلیہ نہ ہوا تو ہم وہیں سے اپنی کارروائی شروع کریں گے جہاں ختم کئے تھے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘ ترکی نے شام میں اپنی فوجی کارروائی کو پانچ دن کیلئے معطل رکھنے سے اتفاق کیا ہے اور کرد فورسیس کے زیر قیادت جنگجوؤں کو حملے بند کرنے کیلئے کہا ہے۔