مدہول میں کارڈن سرچ پروگرام۔ عوام میں شعور بیداری پر ایس پی کا خطاب
مدہول۔18۔نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر مدہول کے مختلف محلہ جات جن میں کوٹ گلی ، پنجہ شاہ گلی ، مہا لکشمی گلی میں پولیس کی جا نب سے کا رڈن سرچ کیا گیا ضلع ایس پی پرو ین کمار کی ہدایت پر مدہول سرکل انسپکٹر ونود ریڈی کی قیادت میں مدہول سرکل کے تمام ہی سب انسپکٹرس وہ 100 سے زائد پولیس جوانوں کے ہمراہ صبح 5 بجے سے کارڈن سرچ کر تے ہوئے گھر گھر دستک دیتے ہوئے پولیس کی جا نب سے مختلف گاڑیوں کی تنقیح کی گئی۔ بعد ازاں مدہول پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مدہول سب انسپکٹر ونود ریڈی نے کہاکہ مدہول میں کارڈن سرچ کے تحت 105 ٹووہیلر 8 آٹو ویان کار، ایک کار ، ضبط کی گئی بعد ازاں ان گاڑیوں کی اسنادات کی جا نچ کر تے ہوئے چھوڑا گیا مگر جو گاڑیوں کے دستاویزات کم ہیں جیسے کہ ڈرائیورنگ لائسنس ، انشورنس ، فٹنس ،پولیس کی جا نب سے جرمانہ ، نمبر پلیٹ نہ ہو نا ایسی گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔ مدہول سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ مدہول میں کئی بار کارڈن سرچ کیا گیا جو محلے باقی تھے ان محلوں میں آج کارڈن سر چ کرتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کی گئی انہوں نے کہاکہ مدہول مہاراشٹرا کی سر حدپر واقع ہے اس لئے اگر مدہول میں کوئی اجنبی فرد گھر کرایہ سے لیکر رہنے آئیں تو اس سے مکمل تفصیلات حاصل کر نے کے بعد ہی اپنا گھر کرایہ پر دیں۔ پولیس کی جا نب سے بار بار عوام میں شعور بیدار کر نے کے باوجود بھی کئی لوگ نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلا کر اپنی جا ن سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور کئی لوگ اپنے لائسنس ، گاڑی کے دستاویزات نا مکمل رکھتے ہوئے باربارجرمانہ کی شکل میں نقد رقم بھر رہے ہیں انہوں نے مدہول کی عوام سے اپیل کی کہ اپنی گاڑیوں پر نمبر پیلٹ ضرور لگائیں ضروری اسنادات ہمیشہ ساتھ میں رکھیں کیونکہ آئے دن چوری کی گاڑیاں تنقیح کے دوران پکڑی جارہی ہے بغیر نمبر پیلٹ کی گاڑی کو فوری ضبط کیا جائے گا تلنگانہ پولیس کی جا نب سے کئی بار عوام میں مختلف پروگرامس رکھ کرشعور بیدار کیا جارہا ہے مگر عوام اس جا نب تو جہ نہیں دے رہی ہے ۔ عوام کی حفاظت کیلئے ہی پولیس کی جا نب سے ہر روز گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی ہے جن میں کئی لوگ نشہ کی حالت میں یا چوری کی گاڑی چلا تے ہوئے پکڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اولاد کیلئے تو کم از کم خود کی حفاظت کریں کیونکہ گھر کا بڑا آدمی حادثہ کا شکار ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے ایک خاندان پریشان ہوجاتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اس کارڈن سرچ پروگرام میں تقریبا 100 سے زائد پولیس جوان اور خاتون پولیس کے علاوہ سرکل کے تمام سب انسپکٹر موجو د تھے ۔