نئی دہلی : عدنان سمیع کے چھوٹے بھائی جنید سمیع خان نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع بڑا جھوٹا ہے اور اس کی ڈگریجعلی ہے اور وہ جیل بھی جاچکا ہے ۔ تاہم جنید سمیع نے اب وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے جس پر انہوں نے گلوکار کے بارے میں اتنا کچھ لکھا تھا ۔ جنید کی مبینہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے ۔ جنید سمیعنے اس پوسٹ میںلکھا کہ عدنان سمیع 15اگست 169 راولپنڈی کے ایک ہاسپٹل میں پیدا ہوئے ۔ میں اسی ہاسپٹل میں 1973 میں پیدا ہوا ۔ ان کا یہ کہنا کہ وہ انگلستان یا کسی اور جگہ پیدا ہوا ہے سب جھوٹ ہے ۔ انگلینڈ میں وہ او لیول میں فیل ہوا اور اس کے بعد لاہور سے ڈگری لی ۔ اس نے ابوظہبی میں خانگی طور پر اے لیول کیا ۔ جنیدنے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اپنی دوسری بیوی کی قابل اعتراض ویڈیوجاری کرنے میں ملوث تھا ۔ انہوں نے لکھا ،یہ چیز مجھے پریشان کرتی ہے ۔اس نے سال 2007 – 2008 میں اپنی دوسری بیوی صبا کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ڈی وی ڈیبنائی ۔ میاں بیوی کے درمیان جو کچھ ہوتا ہے اسے اپنے درمیان رکھنا چاہیئے ۔ گلوکار نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو اس نے نہیں بلکہ صبا کے بوائے فرینڈ نے بنائی ہے ، یہ سب باتیں جھوٹی ہیں ۔