عدن ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، 12 افراد ہلاک

,

   

عدن۔ یمن کے شہر عدن کے ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدن ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکہ ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔