عدن ایئرپورٹ حملے کا مقصد پوری کابینہ کو ختم کرنا تھا:یمن

   

صنعاء : یمنی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ عدن ایئرپورٹ پر ہونے والا میزائل حملے کا مقصد نئی حکومت کی پوری کابینہ کو ختم کرنا تھا۔عدن ایئرپورٹ پر 27 افراد ہلاک جبکہ 110 زخمی ہو گئے تھے، انہوں نے اس کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو قرار دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر اعظم معین عبدالمالک سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حملہ یمن میں امن اور استحکام کے خلاف پیغام ہے۔ یمن کی حکومت دسمبر میں تشکیل دی گئی تھی تاکہ جنوبی علیحدگی پسندوں کے ساتھ چلنے والے سیاسی تنازعے کو حل کیا جا سکے۔