عراق:لڑکیوں کی شادی کی عمر 9سال کرنے کی تجویز

   

بغداد: عراق کی پارلیمنٹ میں لڑکیوں کی شادی کی عمر 9 سال مقرر کرنے کا متنازع بل متعارف کرانے پر عوام میں بڑے پیمانے پر غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اس وقت قانونی طور پر لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال مقرر ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے پارلیمنٹ میں شادی کی عمر کم کر کے 9سال کرنے کا بل متعارف کرانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔