عراقیوں کاایران کی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ

   

بغداد : عراق کے شہریوں نے سوشل میڈیا پرایران کے خلاف ایک مہم برپا کی ہے۔اس میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے۔وہ ایران کی جانب سے عراق کو مہیا کی جانے والی گیس کی سپلائی میں کمی کے بعد یہ مہم چلارہے ہیں۔اس فیصلہ کے نتیجہ میں عراقیوں کوطویل دورانیے کی بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔عراق کی وزارت بجلی نے ایران کی جانب سے گیس کی ترسیل میں کمی کو جزوی طورپربرقی رو کے تعطل کا سبب قراردیا ہے۔وزارت کے ترجمان احمد موسیٰ نے بتایا کہ ایران سے گیس کی ترسیل پانچ کروڑمکعب میٹر یومیہ سے کم ہوکر صرف 80 لاکھ مکعب میٹر کے لگ بھگ رہ گئی ہے۔اس کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر کچھ عراقیوں نے ایران مخالف مہم شروع کی ہے۔اس میں عراق میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس مہم کو عربی ہیش ٹیگ کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے اور اس کا عنوان:(ترجمہ)’’اسے خراب ہونے دیں‘‘رکھا گیا ہے۔