عراقی افواج نے احتجاجیوں سے بغداد کا بڑا برج واپس لے لیا

   

Ferty9 Clinic

بغداد 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی میڈیکل عہدیداروں نے کہا کہ سکیوریٹی فورسیس نے بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کیلئے استعمال کئے جانے والے برج پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ احتجاجیوں کے خلاف اسٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کے شیلس برسائے گئے تھے ۔ مظاہرین اور سکیوریٹی فورسیس کے مابین زبردست جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کے بعد مظاہرین کو خیالی اسکوائر تک پیچھے ڈھکیل دیا گیا ہے جن میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ احتجاجی دوبارہ منظم ہوکر احتجاج کرنے کی کوشش بھی کر رہے تھے تاہم ناکام رہے ۔