عراقی شہریوں کیلئے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے سفر پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

پڑوسی ممالک سے آنے والے زائرین سے عراق میں بھی وباء کا خطرہ
بغداد، 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے حکام نے اپنے شہریوں کو ان ممالک کا دورہ کرنے پر پابندی عائد کی ہے جہاں سرکاری کمیشن کے مطابق کوروناوائر س وبا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دستاویز کے مطابق عراقی شہریوں کو جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، اٹلی، کویت اور بحرین کا دورہ کرنے کی ممانعت ہے ۔ سرکاری وفد اور سفارتی مشن کے اراکین پر یہ پابندی عائد نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ، ‘‘ 27 فروری سے 7 مارچ تک مختلف عوامی پروگرام منعقد نہ کرنے کیلئے سنیما ، کیفے ، کلب سمیت تمام عوامی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ’’اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی کلاسیں کچھ وقت کیلئے منسوخ کر دی گئی ہیں، اور پورے ملک میں کسی بھی عوامی اجلاس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ واضح ر ہیکہ پیر کے روز عراق میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس کے بعد ایران کے دورے سے واپس آئے ایک ہی کنبے کے چار افراد میں اس بیماری کا پتہ چلا تھا ۔ عراق میں کئی مقدس مقامات ہیں جس کی زیارت کیلئے پڑوسی ممالک سے بیشمار لوگ وہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے کوروناوائرس کے پھیلنے خطرہ لاحق ہے۔ عراق پہلے ہی احتجاجوں، سیاسی بحران اور پابندیوں کے باعث مسائل کا شکار ہیں۔ مقدس شہر کربلا میں کوروناوائرس کے خوف سے ہوٹلوں کو بند کردیا گیا ہے اور عوام میں ماسک پہننا عام ہوگیا ہے۔