بغداد : عراقی صدر برہم صالح نے ملک میں امن و استحکام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ہفتے کے روز سول سوسائٹیز کی تنظیموں کی چوتھی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باور کرایا کہ ملک کو درپیش حالیہ واقعات ریاست کے امن اور خود مختاری کو ضرور پہنچا رہے ہیں اور سیاسی نظام کی آئینی حیثیت کے لیے خطرہ ہیں۔