عراقی فوج نے آئی ایس کے25 ٹھکانے تباہ کردیئے

   

بغداد : عراقی فوج نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کے زیر استعمال 25 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ فوج نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ میڈیا آؤٹ لیٹ سیکورٹی کے ایک بیان کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی سروس فورسز نے نینویٰ کے صوبائی دارالحکومت موصل سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں مخمور کے علاقے میں ایک آپریشن کیا اور آئی ایس کے 18 ٹھکانوں اور سات سرنگوں کو تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورسز کو انسانی باقیات، نیزدھماکہ خیز مواد، گولہ بارود، دو ڈرونز، ایک موٹر سائیکل اور دیگر رسد کا سامان بھی ملا۔ تاہم انسانی باقیات کے بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ عراق نے 2017 میں آئی ایس پر فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروپ کے بچے ہوئے لوگ شہری علاقوں، صحراؤں اور دور دراز علاقوں میں سیکوریٹی فورسز اور شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔