بغداد: عراقی فوج نے کرکوک صوبے میں ایک فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔عراقی فوج نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ، عراقی فورسز نے شام 6:50 بجے کرکوک صوبے کے ایک ناہموار علاقے میں آئی ایس کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا۔ حملے میں خفیہ ٹھکانا تباہ ہو گیا اور اندر موجود چار دہشت گرد مارے گئے ۔