عراقی مسلح گروپس کا اسرائیل کےایلات شہر پر ڈرون حملے کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

بغداد: عراقی مسلح گروپس نے پیر سے منگل کی درمیانی شب اعلان کیا کہ انہوں نے دو ڈرونز کے ذریعے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات کو نشانہ بنایا ہے۔اپنے آپ کو عراق میں ’اسلامی مزاحمت‘کہنے والے گروپس نے بتایا کہ غزہ پٹی پراسرائیلی جنگ کے جواب میں انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس نوعیت کے کسی بھی حملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔ غزہ پر جنگ کے تناظر میں دو امریکی عہدیداروں نے سی این این کو بتایا کہ اسرائیل نے رفح شہر کے مضافات میں آنے والے دنوں میں ایک جامع کارروائی کیلئے فوج کی بڑی تعداد کو متحرک کردیا ہے لیکن یہ غیر یقینی ہیکہ آیا اسرائیل نے رفح پر ایک جامع حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ حملہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کیلئے ایک براہ راست چیلنج ہوگا جو رفح میں وسیع فوجی کارروائی کے سخت خلاف ہیں۔اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رفح سے 360,000 فلسطینی فرار ہوئے۔ یہ ان 13 لاکھ فلسطینیوں میں شامل ہیں جنہوں نے غزہ کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران رفح میں پناہ لی تھی۔