عراقی ملیشیا کا اسرائیلی اہداف پر 4ڈرونز حملوں کا دعویٰ

   

بغداد: عراق میں شیعہ ملیشیا گروپ اسلامک ریزسٹنس نے ہفتہ کو اسرائیلی اہداف پر چار ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ صبح کے وقت دو مقامات پر دو ڈرون حملے شروع کرنے کی اطلاع دی، جن میں ایک اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں بھی شامل ہے ۔ اس نے شام کے وقت جنوبی بندرگاہی شہر ایلات کے اہم مقامات اور پھر اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر دو ڈرون حملے شروع کرنے کی بھی اطلاع دی۔