عراقی وزیراعظم عادل مہدی مستعفی

   

بغداد، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی عراق اور بغداد میں ہفتہ کو تین مخالف حکومت احتجاجیوں کو گولی مار دی گئی اور کم از کم 58 دیگر زخمی ہوئے، جبکہ وزیراعظم عادل عبدل مہدی نے اپنا استعفا پارلیمنٹ کو باقاعدہ پیش کردیا ہے۔ قانون ساز چاہیں تو عادل کا مکتوب استعفا اتوار کو پارلیمانی سیشن میں سیدھے قبول کرسکتے ہیں یا پھر وہ رائے دہی کے متبادل کو اختیار کرسکتے ہیں۔ سکیورٹی اور طبی حکام نے کہا کہ بغداد اور جنوبی عراق میں زائد از 40 مظاہرین مارے جاچکے ہیں۔