عراقی وزیراعظم کے اعلان و استعفیٰ کے باوجود احتجاج جاری

   

تمام رشوت خوروں کی فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے ، نصیریہ میں مظاہرین کا اصرار
نصیریہ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقیوں نے اپنے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے منصوبہ کے اعلان کے باوجود دارالحکومت بغداد اور سارے جنوب میں اپنا احتجاج بدستور جاری رکھا اور اصرار کیا کہ رشوت خوروں کو فی الفور مستعفی ہونا چاہئے۔ وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں استعفے کی پیشکشی کا منصوبہ بناچکے ہیں لیکن اس کے ایک دن بعد بھی جنوبی عراق میدان کے پیدائشی مقام نصیریہ میں عوامی احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے دریا دجلہ پر واقع تین پلوں پر ٹائر جلاتے ہوئے راستوں کو بند کردیا، نیز شہر کے مرکزی مقام پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے، حالانکہ گزشتہ دو دن کے دوران سکیورٹی فورسیس کی خونین کارروائیوں میں کم سے کم 40 احتجاجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مقدس شہر نجف میں ایرانی سفارت خانہ میں چند احتجاجیوں کے گھس جانے اور وہاں ساز و سامان کو آگ لگائے جانے کے بعد یہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ مظاہرین نے عراق کے ایک پڑوسی ملک پر حکومت بغداد کی تائید کا الزام عائد کیا تھا۔