عراقی ٹی وی کیمرہ مین ریکارڈنگ کے دورانپہاڑ سے گر کر ہلاک

   

بغداد : عراقی ٹی وی چینل این آر ٹی کے کیمرہ مین احمد علی، سلیمانیہ میں پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ آج پیر کی صبح عراق کے کردستان علاقے کے مشرق میں واقع سلیمانیہ گورنری میں پیش آیا جب کیمرہ مین ایک ریکارڈنگ کے دوران 2,611 میٹر اونچے “پیرہ مگرون” پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے۔چینل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی خبر دی اور تعزیتی بیان میں کہا کہ اس کا کیمرہ مین احمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔45 سالہ احمد علی 2016 سے این آر ٹی چینل کے لیے کام کر رہے تھے۔شفق نیوز ایجنسی یے مطابق یہ پہاڑ دشوار گزار اور ناہموار پہاڑوں میں سے ایک ہے۔