عراقی پارلیمنٹ میں مالی مراعات کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ

   

Ferty9 Clinic

بغداد، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں جاری احتجاجی مظاہرے کے درمیان عراقی پارلیمنٹ (نمائندہ کونسل) نے سرکاری ملازمین کے لئے مالی مراعات کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے ذرائع نے منگل کے روزبتایا کہ پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کے لئے مالی مراعات کو ختم کرنے کے لئے لائے گئے بل کے حق میں ووٹنگ ہوئی ۔ یہ بل وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے کی جا رہی اصلا ح کا حصہ ہے ۔اکتوبر ماہ کے آخری ہفتے میں ملک میں ہو رہے احتجاجی مظاہرے کے درمیان مسٹر مہدی نے کہا تھا کہ وہ کابینہ اور انتخابی قوانین میں تبدیلی لائیں گے ۔انہوں نے وزراء اور صدر سمیت اعلی رینک والے افسران کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا تھا ۔