بغداد ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ انہوںنے اعلان کیا تھا کہ ماہ اکتوبر کے اوائل سے ملک میں جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد (جس میں 400 احتجاجی ہلاک ہوچکے ہیں) وہ پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیں گے ۔ فی الحال عراق کی پارلیمنٹ ملک کے صدر سے درخواست کرے گی کہ موصوف ملک کا وزیراعظم نامزد کریں۔ پارلیمنٹ کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔