عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان جا رہے ہیں: پوٹن

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی ریاستوں عراق اور شام سے تجربہ کار جنگجو اب افغانستان پہنچنے لگے ہیں۔ پوٹن نے سابق سوویت یونین کی ریاستوں کے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورت حال آسان نہیں ہے اور عراق اور شام سے عسکری کارروائیوں کا تجربہ رکھنے والے جنگجو اب افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ روسی صدر کے مطابق دہشت گرد افغانستان کی ہمسایہ ریاستوں کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔