واشنگٹن ، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے سنہ 2014 میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف شروع کی گئی فوجی مہم میں اب تک کم از کم 1347 شہریوں کی موت ہو چکی ہے ۔ سول جوائنٹ ٹاسک فورس ( سی جے ٹی ایف ) – آپریشن انہرینٹ ریزالو (او آئی آر) نے جمعرات کو اپنی ماہانہ رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے اگست 2014 سے اکتوبر 2019 کے درمیان 34,706 حملے کئے ۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 1347 عام شہریوں کی موت ہو گئی ۔