عراق اور شام کی کلیدی سرحد دوبارہ کھول دی گئی

   

القیعم (عراق) ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کلیدی شاہراہ پر واقع ایک سرحدی کراسنگ جو عراق اور شام کے دارالحکومتوں کو جوڑتی ہے اور جس پر 2014ء میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے قبضہ کرلیا تھا، کو پیر کے روز دوبارہ کھول دیا گیا۔ یاد رہیکہ عراقی سیکوریٹی فورسیس نے 2017ء میں القیعم میں ایک بہت بڑے آپریشن کے ذریعہ جس میں بین الاقوامی اتحاد نے جہادیوں کی خودساختہ ’’خلافت‘‘ کو ختم کرتے ہوئے علاقہ پر دوبارہ اپنا قبضہ جما لیا تھا۔