عراق اور لبنان میں احتجاج سے ایران خوفزدہ ، نیویارک ٹائمز

,

   

ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں روزبروز کمی ، احتجاجی حکومت عراق و لبنان کو بے دخل کرنے کیلئے کوشاں

واشنگٹن/3نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے روزنامہ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ذمہ داران اس بات پر حیران ہیں کہ خطے میں ان کا اثر رسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ سمجھتے ہیں کہ لبنان اور عراق میں جاری مظاہرے تہران کے نظام کے لیے ایک خطرہ ہے۔ ایرانی ذمے داران کو اس بات کا خوف ہے کہ احتجاج کی لہر ایران منتقل ہو سکتی ہے کیوں کہ ایران کے ابتر معاشی حالات لبنان اور عراق سے ملتے جلتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایران اکثر امریکا، اسرائیل اور خلیجی ممالک کو اپنے امن اور علاقائی نفوذ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتا ہے تاہم حالیہ عرصے میں تہران حکام نے عراق اور لبنان میں احتجاج کو اپنی تشویش کے دونئے ذرائع کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ اگر لبنانی اور عراقی مظاہرین اپنی حکومتوں کو گرانے اور ایرانی قیادت کے ساتھ تعلقات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر تہران مالیاتی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں سے محروم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عراق اور لبنان میں کئی ہفتوں سے جاری عوامی احتجاج اور مظاہرے محض ہنگامہ آرائی اور بلوے کی کارروائیاں ہیں جن کی باگ ڈور امریکہ، اسرائیل اور خطے کے بعض ممالک کے ہاتھوں میں ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق خامنہ ای اپنے خطاب میں بتا چکے ہیں کہ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو چوکنا رہنے کے احکامات دے دیے ہیں

تاکہ عوامی احتجاج کا مقابلہ کیا جا سکے۔ عرب ٹی وی العربیہ کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تہران احتجاج سے نمٹنے کیلئے مختلف تدابیر کا استعمال کرے گا۔ایران اور خلیجی ممالک ( عرب ممالک ) کے درمیان اختلافات دیرینہ ہیں ۔ یہاں تک کہ عرب سوائے عربوں کے دیگر تمام کو عجمی ( گونگے ) کے نام سے پکارتے تھے ۔ چنانچہ ایرانی بھی ان کے نظر میں گونگے تھے ۔ دوسری طرف ایران نسلی برتری کے احساس کا شکار ہے ۔ کیونکہ ایراین ہی آریہ نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور تاریخ کے دور سے ہی آریہ نسل دوسروں پر اپنی برتری مسلط کرتی آرہی ہے ۔ جرمنی کے ہٹلر کی ناذی تنظیم ، شاہ ایران کا لقب ’’ آریہ مہر ‘‘ اور ہندوستان کی آریہ تنظیم آر ایس ایس اس کی زندہ مثالیں ہیں ۔