عراق :دولت اسلامیہ کے حملہ میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

   

بغداد، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صوبہ صلاح الدین میں چہارشنبہ کو دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے عراقی فوج اور حشد الشابي کے جنگجوؤں کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں تین سکیورٹی اہلکار کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع پولیس کے ایک ذرائع نے دی۔دارالحکومت بغداد سے تقریبا 90 کلومیٹر دور ڈولیو نامی شہر میں چہارشنبہ کی شام دہشت گردوں نے عراقی فوج اور حشد الشابي کے جنگجوؤں کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔حملہ کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی جس میں ایک فوجی اور حشدالشابي کے دو جنگجوؤں کی موت ہو گئی جبکہ چار سیکورٹی اہلکارزخمی ہو گئے ۔ حملہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے ۔ سیکورٹی کے اہلکار دہشت گردوں کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔