عراق : دھماکوں میں چھ ہلاک

   

بغداد، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا کے مطابق بغداد کے کئی اضلاع میں منگل کو سلسلہ وار بموں کے کئی دھماکے ہوئے ۔ ایک دھماکہ ضلع شمالی الشاب اور دوسرا ضلع بلدیاۃ میں ہوا۔ اس کے علاوہ ایک حملہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں ایک موٹرسائیکل میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قابل غورہے کہ عراق میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے حملوں کی وجہ سے 2014 سے ہی عدم استحکام کے حالات ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے باوجود دہشت گرد مسلسل اپنے منصوبوں کو انجام دے رہے ہیں ۔