عراق سفر کرنے والوں کیلئے حکومت ہندکی نئی صلاح

   

نئی دہلی ۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی حکومت نے عراق کے دورے پر جانے والے ہندوستانی مسافروں کو پہلے کی مشاورت میں تھوڑی چھوٹ دیتے ہوئے نظر ثانی مشاورت جاری کیا ہے اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے پانچ صوبوں میں سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق عراق جانے والے ہندوستانی مسافروں کو نینوا (دارالحکومت موصل)، صلاح الدین (دارالحکومت تکریت)، دیالہ (دارالحکومت باکبہ)، انبار (دارالحکومت رمادی) اور کرکک کا دورہ نہ کرنے کی ایڈوائرزی جاری کی ہے ۔ ان کے علاوہ ہندوستانی مسافر دیگر حصوں کا دورہ کر سکتے ہیںجو ہندوستانی شہری روزگار کی تلاش میں عراق جارہے ہیں یا پہلے سے ان کے پاس کام کی اجازت اور مناسب ویزا ہے ، وہ محفوظ علاقوں میں اپنے کام پر جا سکتے ہیں لیکن ان کو بغداد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے یا اربیل میں قونصل جنرل سفارت خانے کو اس کی تفصیلات دینی ہوگی۔یہ مشورہ بھی دیا گیاہے کہ جو ہندوستانی شہری مذہبی مقصد سے عراق کے دورے پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ نجف اور کربلا جیسے مقدس مقامات کے دورے پر جا سکتے ہیں لیکن انھیں پڑوسی ملک شام کے سفر سے بچنا چاہئے۔