عراق: فائرنگ میں 4 شہری ہلاک

   

بغداد۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے جہاں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران مزید 4 مظاہرین اپنی جان گنوا بیٹھے جس کے بعد مظاہروں میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 340 سے ہوچکی ہے سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس اور غیر ملکی سفارت خانوں کی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے ان پر آنسو گیس استعمال کیا اور فائرنگ کی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی بھی ہوگئے۔