عراق :فضائی حملہ میں آئی ایس کے 3 جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بغداد، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی صوبہ کرکک میں امریکہ کی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے میں اتوار کو دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے تین جنگجو مارے گئے ، جبکہ مشرقی صوبے دیالہ میں آئی ایس جنگجوؤں کے حملہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔مشترکہ مہم کمان کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ انٹلیجنس معلومات کی بنیاد پر امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 250 کلو میٹر شمال میں کرکک کی وادی میں آئی ایس کے خفیہ ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا، جس کی وجہ سے آئی ایس کے تین جنگجومارے گئے اور ان کا ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔ایک اور واقعہ میں صوبہ دیالہ میں آئی ایس دہشت گردوں کی طرف کی گئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔